9 مئی2023 کے پر تشدد واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ )9 مئی 2023 کے پر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے۔9 مئی کے موقع پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق کے اراکین بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاو¿س لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو¿ں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

Recent Posts

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر…

8 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

17 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

25 mins ago

ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک…

36 mins ago

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

51 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

1 hour ago