پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نویں ایڈیشن سے والے منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر سینٹرل انکم پول میں 7 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگی، ہر فرنچائز کے حصے میں 98 کروڑ روپے سے زائد رقم آئے گی، البتہ کھلاڑیوں کے معاوضے، ہوٹل میں قیام، ائیر ٹکٹنگ وغیرہ کے اخراجات 55سے60 کروڑ روپے تک کے ہوں گے، ہر ٹیم کا الگ حساب ہوگا، اس کے بعد جب فرنچائز فیس منہا کریں تو کئی ٹیمیں خسارے میں چلی جائیں گی۔
فرنچائز کو اپنی اسپانسر شپ سے بھی ٹیموں کو رقم حاصل ہوگی، کم از کم 3 ٹیمیں منافع حاصل کریں گی جبکہ ملتان سلطانز سمیت دیگر کو نقصان ہوگا۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو بھی خسارے کا سامنا ہو سکتا ہے، البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو منافع ہوگا۔
راولپنڈی میں 2 میچز بارش کی نذر ہونے اور کراچی میں کم کراؤڈ کے سبب 17 فیصد تک خسارہ ہوا جو 10 کروڑ روپے تک بنتا ہے، ڈالرز کے بڑھتے ریٹ کی وجہ سے پلیئرز کی تنخواہوں کی رقم بھی 37 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ پی سی بی کو ابھی بعض اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے واجب الادا رقوم کا انتظار ہے، بعدازاں اکاؤنٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس بار ٹکٹنگ سے 17 فیصد کم رقم حاصل ہوئی، اس مد میں تقریباً 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ایونٹ سے قبل بیشتر فرنچائزز نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ کراچی سے آغاز کرتے ہوئے لاہور میں اختتام کریں لیکن حکام نے یہ بات نہ مانی جس کا بعد میں نقصان اٹھانا پڑا۔
اس تلخ تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ برس دسویں ایڈیشن کے صرف 5 میچز ہی نیشنل اسٹیڈیم میں کروانے کا پلان بنایا گیا ہے، اس سال پلیئرز کی تنخواہوں کی رقم بھی ڈالر کی وجہ سے بڑھ کر 37 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ ہی متوقع ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے، اس موقع پر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

Recent Posts

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

3 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

10 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

15 mins ago

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

29 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

47 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

53 mins ago