پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے .

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے .

میزبان کرکٹ بورڈ پر سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جب کہ محمد عامر نے سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا .

ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے . مزید برآں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے .

. .

متعلقہ خبریں