9 مئی کے ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے:ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں .
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے .

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں