9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔

9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی،9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کے وقار کو پامال کرنے والے کسی معافی کے مستحکم نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی آگ میں سلگتے ہوئے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکی ہے، شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شہید کا مقام نہیں جانتے۔

Recent Posts

ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک…

8 mins ago

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

23 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

36 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

51 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

1 hour ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

1 hour ago