سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوسی اجلاس میں 9 مئی سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی .

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہیں .
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعے کی مذمت کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے . 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے . سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمنوں نے بھی نہیں کی .
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے . اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی . وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا .
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے، ان کے بھانجے اور بہنیں بھی 9 مئی کے سانحے میں ملوث ہیں . میرا سوال ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیوں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا .

. .

متعلقہ خبریں