سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔ اس حوالے سے فلم ‘سکندر’ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔
پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ‘سکندر’ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس نے مزید کہا کہ ہم سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا اسکرین پر جادو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان کی ہیروئن بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ ایک طویل عرصے سے مجھ سے میرے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں پوچھ رہے تھے تو یہ ہے سرپرائز، میں سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کا حصہ ہوں۔

یاد رہے کہ اپنی حالیہ بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ کی کامیابی کے بعد، رشمیکا مندانا ‘سکندر’ میں ایک بار پھر شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، سلمان اور رشمیکا کی غیر معمولی جوڑی سے فلمی شائقین میں جوش و خروش پیدا ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر پاکستان کا یوم سوگ کا اعلان، ایرانی سفارتخانے پر ایرانی پرچم سرنگوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرمملکت اوروزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا…

11 mins ago

’مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں‘ ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا…

14 mins ago

ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل کتنی اضافی چھٹیاں ہوں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم…

19 mins ago

تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں…

23 mins ago

طلبا کے لیے خوشخبری، تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل فائنانسنگ کی جانب پیشقدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فائنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ…

24 mins ago

ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 22مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے…

26 mins ago