ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد مشی خان کا نیا بیان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکار ان کے بالی ووڈ میں کام کی پیش کش پر خوشی سے مرنے کی بات نہ کریں، جن کی موت جب لکھی ہوگی، وہ تب مرے گا .

ابرارالحق کی ویڈیو کے بعد مشی خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے مختصر ویڈیو میں کہا کہ کہ تقریبا 30 سال قبل 1996 میں جب ابرارالحق کو کوئی نہیں جانتا تھا تب ان کے ایک میوزیکل کنسرٹ کے لیے کراچی سے اداکارہ کو لاہور میزبانی کے لیے بلایا گیا تھا .

انہوں نے گلوکار کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تب وہ بطور استاد ملازمت کرتے تھے جب کہ مشی خان کو اس وقت بھی دنیا جانتی تھی . اداکارہ نے دعوی کیا کہ انہوں نے اسی میوزیکل کنسرٹ میں تیس سال قبل گلوکار کو اس وقت حوصلہ دیا جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا .

اداکارہ نے مزید کہا کہ ابرالحق ان کے بالی ووڈ میں کام کی پیش کش پر خوشی سے مرنے کی بات نہ کریں، جن کی موت جب لکھی ہوگی، وہ تب مرے گا اور ایسی بات نہیں کہ وہ خوشی سے ہی مر جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں