سانحہ 9مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، انہیں سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے عدالتی نظام پہ سوالیہ نشان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج کا کابینہ اجلاس خصوصی طور پر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کیلئے ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں نے یہ مجرمانہ عمل کیا انہیں اب تک سزا نہیں ہوئی، جب کسی کو جیل میں رکھنا مقصود ہے تو یہی کافی ہے، سہولت دینا نہ دینا معنی نہیں رکھتا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے برسرِ اقتدار لوگ جیل جانے والوں کو اذیت دینے کا کہتے تھے وہ قابلِ مذمت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی گئی ہیں ان پر قطعی کوئی اعتراض نہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس جو منصب رہا ہے اس کے مطابق اگر سہولتیں ہیں تو اعتراض نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، کئی کئی سال کیس چلتے ہیں یہ ہمارے عدالتی نظام کے نقائص ہیں، کیسز کے جلد نمٹانے سے متعلق قانون سازی ہونا چاہیے۔ایک سوال ’’بانی پی ٹی آئی معافی کو تیار نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے‘‘ کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ ان کی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی ہے اور غیر جمہوری ہونا ہی اصل مسئلے کی جڑ ہے۔

Recent Posts

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

2 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

20 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

26 mins ago

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 17 بند اسکولوں کو کھول دیا گیا

شیرانی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں طے شدہ ہدف…

34 mins ago

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

51 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

57 mins ago