پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔

بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں کی سیریز کی سنچری مکمل کرلی۔وہ ایکس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیشگوئی کرنے سے قبل اسکا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے تھے اور اب ان کی پیشگوئیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔کمال راشد خان نے اپنی 100 ویں پیشگوئی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئی کی۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پرینیتی اور راگھو کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کمال راشد خان نے یہ بھی کہا کہ اگر پرینیتی اپنے شوہر راگھو کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

9 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

20 mins ago

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمر دلہنیں اور معاشی مشکلات

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

32 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

37 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

46 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

49 mins ago