اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں احتجاج متوقع ہے، تحریک انصاف کے کارکنان تینوں حلقوں میں شام چار بجے جمع ہوں گے پولیس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کے گھر گزشتہ رات گئے چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔ پولیس نے کسی بھی احتجاج یا ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام میں انتشار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون فی الفور حرکت میں آئے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
دریں اثنا اڈیالہ جیل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اڈیالہ جیل کو جانے والے راستے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اڈیالہ روڈ پر مختلف مقامات پر نئی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔
نو مئی کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ راولپنڈی میں غیر قانونی اجتماع اور ریلیز پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اڈیالہ روڈ پر کسی قسم کی ریلی یا احتجاج پر بھی پابندی لگادی گئی۔ اڈیالہ جیل کے داخلہ اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سینئر پولیس افسران نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، سابق صدر مملکت عارف علوی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

Recent Posts

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی…

14 mins ago

ننھے وی لاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف…

24 mins ago

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ…

34 mins ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

43 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

52 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

1 hour ago