ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ برسوں بعد سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) 90 کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور شادی کے بندھ میں کیوں نہ بندھ سکتے وجہ سامنے آگئی ۔

“آج نیوز “کے مطابق فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا ’کہ سیٹ پر دونوں میں نزدیکیاں بڑھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس رشتے کو بچن اور کپور خاندانوں نے دل سے تسلیم کیا ۔ کیونکہ بچن اور کپور خاندان کے آپس میں کافی اچھے تعلقات تھے، یہی وجہ ہے کہ امیتابھ بچن کی 60 ویں سالگرہ پر میڈیا کے سامنے امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کرشمہ کا تعارف اپنی بہو کے طور پر کروایا۔

جیا بچن نے شوہر امیتابھ کی سالگرہ کے موقعے پر کہا کہ ابھیشیک نے اپنے پاپا کو 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر کرشمہ کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے ، اس کے بعد انہوں نے اپنی ہونے والی بہو ، بیٹے اور دیگر فیملی ممبرز کو اسٹیج پر بلا کر یہ اعلان کر ڈالا کہ ہم ان کی جلد منگنی کرنے والے ہیں لیکن پھر 5 سال بعد یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں ہیں، جس سے اس جوڑے کو پسند کرنے والوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری حیران اور پریشان نظر آئی ۔

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی اصل وجہ جیا بچن تھیں جو یہ چاہتی تھی کہ کرشمہ شادی کے بعد فلموں میں اداکاری چھوڑ دیں لیکن یہ شرط کرشمہ کو کسی صورت منظور نہ تھی۔

دوسری طرف کرشمہ کی والدہ نے بچن خاندان کے سامنے بڑی بڑی شرائط رکھنا شروع کر دیں کرشمہ کی والدہ ببیتا کپور کی یہ شرط تھی کہ امیتابھ اپنی آدھی جائیداد میری بیٹی کے نام کریں اور اسے ایک علیٰحدہ گھر بھی لیکر دیں تاکہ یہ سسرال کیساتھ نہیں بلکہ صرف اپنے شوہر کیساتھ رہے اور یوں بالی ووڈ کی فیورٹ جوڑی کی شادی نے فیملیز کیخلاف نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کو خیر باد کہہ دیا۔

Recent Posts

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

4 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

13 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

16 mins ago

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

26 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

31 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

47 mins ago