ملک بھر میں آج وکلاءکی ہڑتال،لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت،وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور میں وکلاءپر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشنز کی کال پر آج ملک بھر میں وکلاءکی ہڑتال جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وکلا رہنماو¿ں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں آج مذمتی جنرل ہاو¿س اجلاس طلب کر رکھا ہے،وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔سکیورٹی آفیسر کے مطابق کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے باہر واٹر کینن پہنچا دی گئی، پولیس کی اضافی نفری ہائیکورٹ کے اندر اور باہر تعینات ہے۔علاوہ ازیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء پر تشدد کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سٹی کورٹ میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر تالے ڈال دیئے، کورٹ کے اندر تمام دکانیں، کیفے ٹیریا بند ہیں، کراچی بار کے صدر نے واقعے کے خلاف چاروں ڈسٹرکٹ ججز کو عدالتی امور معطل رکھنے کیلئے خط لکھا ہے جبکہ ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ و دیگر عدالتوں میں روٹین کے مطابق کام جاری ہے۔گوجرانوالہ بار میں بھی ہڑتال جاری ہے، صدر بار عامر منیر کا کہنا تھا کہ وکلاء پر تشدد، آنسو گیس اور شیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گرفتار وکلاءکو فوری رہا کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ پولیس کے تشدد اور احتجاجی وکلاء کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستان بار کونسل نے بھی آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی تھی، مطالبات کی منظوری کیلئے وکلاءنے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

Recent Posts

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

6 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

12 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

27 mins ago

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

51 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

54 mins ago