دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 مئی بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، یہ جوڑی چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے شہر واپس پہنچی۔
ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے چند کیمرہ مین بھی موجود تھے جوکہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ویڈیوز بنا رہے تھے لیکن اداکارہ ویڈیوز اور تصاویر کے موڈ میں نہیں تھیں اور اُنہوں نے غصے میں کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ممبئی ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جارہے ہوتے ہیں کہ اچانک کیمرہ دیکھ کر دیپیکا کو غصہ آجاتا ہے اور وہ کچھ کہے بغیر کیمرے پر زور دار تھپڑ مارتی ہیں اور پھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دیپیکا پڈوکون کے اس عمل کی حمایت کی اور کہا کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔
صارفین نے بھارتی میڈیا پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون کو حمل کے دوران تو اکیلا چھوڑ دو، اپنی دو سیکنڈ کی شہرت کے لیے لوگوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا بند کرو۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ جوڑی رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہے گی۔

Recent Posts

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

4 mins ago

حال ہی میں شادی کرنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار…

13 mins ago

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل…

15 mins ago

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

17 mins ago

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

26 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

36 mins ago