ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کے لیے تیار کی گئی نئی چِپ کا حامل اپنا تازہ ترین آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کی جانب سے میک لیپ ٹاپ کے بجائے ٹیبلیٹ میں اس چپ کو متعارف کرانے کا مقصد ایپ بنانے والوں کو اے آئی سے متعلقہ سافٹ ویئر بنانے کے لیے آئندہ ماہ منعقد ہونے والی سالانہ سافٹ ویئر ڈیویلپر کانفرنس سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایپل کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ پرو (کمپنی کا سبب سے مہنگا ماڈل) میں اپ گریڈڈ ڈسپلے ہوں گے۔ 11 انچ ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر جبکہ 13 انچ ماڈل کی قیمت 1300 ڈالر ہوگی۔
یہ ٹیب ایک ایم 4 چپ بمع ’نیورل انجن‘ آئیں گے۔ چپ کا یہ حصہ بالخصوص تحریر یا تصویر بنانے جیسے اے آئی فیچر کے لیے ضروری کمپیوٹنگ کےلیے بنایا گیا ہے۔
ایپل کی چپس میں نیورل انجن کا آغاز 2017 سے ہوا ہے لیکن انٹیل اور کوالکوم جیسی حریف کمپنیاں مسابقتی ٹیکنالوجیز رکھتی ہیں جن کو پرسنل کمپیوٹر کے لیے نیورل پروسیسنگ یونٹس (این پی یوز) کہا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیوائس منگل کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی۔

Recent Posts

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

6 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

14 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

33 mins ago

حال ہی میں شادی کرنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار…

43 mins ago

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل…

45 mins ago

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

46 mins ago