کامیاب پاکستان پروگرام غربت میں کمی کا باعث بنے گا، وزیرمملکت اطلاعات

(قدرت روزنامہ)وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت میں کمی کا باعث بنے گا . تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 24 ارب روپے سبسڈی دی ہے .

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپنے کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیں گے، اپنے گھر بنانے کے لیے عام آدمی کو قرضہ دیا جائے گا . فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لندن میں محلات نہیں بنا رہے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کیلئے ماہانہ کیش سبسڈی دے رہے ہیں، عالمی سطح پر قیمتوں میں بہت اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم ملک میں 10 ڈیم بنارہے ہیں . وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ 31 دسمبر تک سب کو صحت کارڈ ملنے جارہا ہے، جو منصوبے شروع کیے ہیں انہیں مکمل کریں گے . . .

متعلقہ خبریں