کامیاب پاکستان پروگرام غربت میں کمی کا باعث بنے گا، وزیرمملکت اطلاعات

(قدرت روزنامہ)وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت میں کمی کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 24 ارب روپے سبسڈی دی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپنے کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیں گے، اپنے گھر بنانے کے لیے عام آدمی کو قرضہ دیا جائے گا۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لندن میں محلات نہیں بنا رہے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کیلئے ماہانہ کیش سبسڈی دے رہے ہیں، عالمی سطح پر قیمتوں میں بہت اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم ملک میں 10 ڈیم بنارہے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ 31 دسمبر تک سب کو صحت کارڈ ملنے جارہا ہے، جو منصوبے شروع کیے ہیں انہیں مکمل کریں گے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

3 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

3 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

3 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

4 hours ago