اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید کردی۔
کامران علی افضل سے صحافی نے پوچھا کہ کیا سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے کامران علی افضل نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس طرح کی خبریں آپ کیوں چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل پر میڈیا کا جو رول ہے وہ بالکل غیر ذمے دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو بہت بری بات ہے۔
صحافی نےان سے پوچھا کہ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا۔کامران علی افضل نے کہا کہ کمیٹی میں ٹی آر اوز کا اضافہ ہوا اس وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel