لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کا اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا گیا تھا، میزبان کرکٹ بورڈ کی اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنی ناراضگی اور مایوسی سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے اور مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور انہیں اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ رائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامر کے نہ ہونے سے ورلڈ کپ کیلئے کمبینیشن بنانے کو نقصان پہنچا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…