فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے ستر فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟
یہ بات انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد رؤف حسن اور عمر ایوب کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
سابق صدر نے کہا کہ عمران خان ساری قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں، وہ پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہیں میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، فوج کے اندر جو لوگ نومئی میں ملوث تھی صرف انہیں سزا دی گئی اسی طرح پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں مگر پوری پارٹی کرش کردی گئی۔
مینڈینٹ چھیننے میں فوج کا ہاتھ نہیں مگر اس کے کچھ لوگ ملوث ہیں، عارف علوی
انہوں نے کہا کہ فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا جنرل (ر) باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی؟ آپ نے فوج کو بدنام کیا، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے ستر فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟ یہاں جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، خدا کے واسطے ہماری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، ستر فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی، طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔
پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، عمر ایوب
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ٹاؤٹ بنا ہوا ہے، کل جو کچھ وکیلوں کے ساتھ ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی وہ دن تھا جب ہمارے 16 کارکنوں کو شہید کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 1971ء بھی سوچی سمجھیں سازش تھی اور نو مئی بھی ایک سازش تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی کا منصوبہ فرد واحد کا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نو مئی میں ادارہ ملوث نہیں تھا۔

Recent Posts

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

4 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

13 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

16 mins ago

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

26 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

32 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

47 mins ago