کراچی میں روٹی اور نان کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام روٹی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی گئی۔

کمشنرکراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹا، چینی، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جن کے نوٹیفیکشن علیحدہ علیحدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔کراچی میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے، ہول سیل قیمت 93 روپے اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 مقرر کی گئی ہے، فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117 روپے، ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120روپے کلو، ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔کمشنر نے چینی کی نئی قیمت بھی مقرر کر دی ہے، جس کے مطابق چینی کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 137روپے، ریٹیل قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے، اس وقت مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر نے کراچی میں 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے، 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔

Recent Posts

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی…

13 mins ago

ننھے وی لاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف…

23 mins ago

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ…

33 mins ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

42 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

51 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

1 hour ago