اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے لیکن اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں . میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسئلہ ہے جو اپنی سیاست کےلیے ایسا کرتا ہے، مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے جومعاملات ہیں سب کومعلوم ہیں .

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے معلات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہونگے ، ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے . انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطےاچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی . انہوں نے کہا کہ وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں