170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ 170 والا سکور اب نہیں چلتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ ضروی ہے کہ پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانے کی رفتار 8 یا 9 رنز فی اوورز رہے تاکہ ٹیم اچھا ٹوٹل بناسکے۔انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کو اپنا گیئر تبدیل کرنا ہوگا۔ بابر اعظم، فخر زمان اور رضوان کو اگلے گیئر میں جانا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں۔ اگر مڈل اوور میں بھی رنز کی رفتار ٹھیک رہی تو بہتر ہوتا ہے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان کو آؤٹ آف دا باکس سوچنا ہوگا، آؤٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جاسکتا۔چیمپئن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کےلیے تیار رہنا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنا چاہیے، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اسکا ساتھ دیں۔

Recent Posts

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

3 mins ago

بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے…

10 mins ago

گیلانی خاندان میں 3 بھائی قومی اسمبلی میں،چوتھاایم پی اے بن گیا،انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا…

17 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندے آج پنجاب اسمبلی طلب

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو…

22 mins ago

آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے آزادی مارچ سے متعلق ایک کیس کا…

30 mins ago

نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا کرنا ہو گا ؟ ایف بی آر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا…

33 mins ago