پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں 9 مئی سے متعلق 2 اور سابق نگران وزیراعظم کے فارم 47 سے متعلق بیان پر سپریم کورٹ میں پٹیشن شامل ہے .

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رؤف حسن نے بتایا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی ، دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل اور تیسری پٹیشن سابق نگران وزیر اعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر دائر کی جائے گی .

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سابق صدر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں