لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق آتشزدگی سے تباہ لاہور ائیرپورٹ کا امیگریشن سسٹم رات 10 بجے آن کر دیا گیا جس کے بعد اب ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کی آمد روانگی کیلئے دستیاب ہے۔آئی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔کوالالمپور سے باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 131 کی لاہور ائیرپورٹ پر پہلی لینڈنگ ہوگی۔لاہور سے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی رات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔ آپریشن کی بندش سے 4 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام اباد اتارا گیا، امیگریشن کے بعد مسافروں کو ڈومیسٹک ٹرمینل سے لاہور لایا گیا۔آتشزدگی کے بعد لاہور کیلئے بین الاقوامی اور مقامی لگ بھگ 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑکنے سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوا اور لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

Recent Posts

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی…

8 mins ago

ننھے وی لاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف…

18 mins ago

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ…

28 mins ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

37 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

46 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

1 hour ago