کراچی، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کر تے ہو ئے واقعہ کو کھلی تخریب کاری قرار دیا ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ میڈیا سیل بلاول ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی تخریب کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر بلوچستان سمیت پورے ملک کے لوگ شدید غصے میں ہیں اور انسانیت شرمندہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جرم میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم تخریب کاری کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…