پنجگور کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل حل کریں گے، پھلین بلوچ


پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسبلی پھلین بلوچ کا پنجگور کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے مکران یونیورسٹی آف پنجگور اور بوائز ڈگری کالج کا دورہ، پروفیسرز اور طلبا و طالبات سے ملاقات، ان کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کی۔ مکران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین پرووائس چانسلر اسسٹنٹ رجسٹرار بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید بلوچ اور ا±ن کی پوری ٹیم نے پھلین بلوچ اور ا±ن کے ساتھیوں کو یونیورسٹی اور ڈگری کالج میں ویلکم کیا اور اپنے مسائل پیش کیے۔ اپنے دورے کے دورے پھلین بلوچ نے مکران یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طلبا سے ا±ن کے مسائل پوچھے۔ اس دوران مکران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے ا±نہیں یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور جیسے ایک تعلیم یافتہ ضلع میں بچوں کی زہانت قابل تعریف ہے اور یہاں کے بچے انتہائی لگن اور پیار سے اپنی پڑھائی کر رہے ہیں.یونیورسٹی کو ملک کے کامیاب ترین یونیورسٹیوں کی لسٹ میں شامل کریں گے اور یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کلاسسز کے اجرائ سے ہمیں مشکلات پیش آ رہے ہیں لیکن مسائل اور مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے جتنے مسائل ہیں اگر ا±نہیں حل کیا گیا تو یہاں کے بچے پورے ملک میں پڑھائی کے میدان میں ترقی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے.بوائز ڈگری کالج میں دورے کے دوران پھلین بلوچ کو کالج کے مسائل اور کالج کی ضرورتوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور قومی اسمبلی کے ممبر پھلین بلوچ نے کالج کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے پرنسپل اور ا±ن کی اسٹاف کے ساتھ ایک طویل تعلیمی بحث کا انعقاد کیا اور پنجگور میں بہترین تعلیمی ماحول پیدا کرنے اور پنجگور کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک تفصیلی بحث پر پھلین بلوچ نے کہا کہ پنجگور اور یہاں کے تعلیمی اداروں کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں بخوبی واقف ہوں اور مسائل و مشکلات اور خاص کر تعلیمی میدان میں اداروں کے مشکلات اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا آج پنجگور کے تمام مسائل کو چھوڈ کر تعلیمی اداروں کے دورے کرنے کا مقصد اپنے مستقبل کے معماروں سے ملاقات اور جہاں سے ہمارے آنے والی نسلیں پڑھ کر معاشرے کو بہترین سمت تک لے جانے کیلئے جو کوشاں ہیں ا±ن کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے اپنے محدود وسائل میں ا±ن کے حل کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ یہی تعلیمی ادارے ہماری روشن مستقبل اور بہترین ترقی کا ضامن ہیں.انہوں نے کہا کہ تعلیمی بہتری ہمارا وڑن ہے اور تعلیمی اداروں کو بحال کرکے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہترین سمت کی جانب گامزن کر سکتے ہیں اور تمام اساتزہ کرام اور اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل کو ہر وقت ہم تک پہنچائیں اور ہم ا±نہیں حل کروانے کی کوشش کریں گے.اس دوران نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دہواری،گہرام شریف اور دیگر ضلعی قیادت ا±ن کے ساتھ ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

1 hour ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago