چمن دھرنا کمیٹی کا احتجاج جاری، شاہراہ 6 روز سے بند، مظاہرین نے خیمے لگا دیے


چمن(قدرت روزنامہ)چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف احتجاج جاری 6 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل ، مظاہرین نے پاسپورٹ دفتر اور کوژک ٹاف پر خیمے لگا دیئے آئندہ روز دیگر سرکاری دفاتر بھی بند کئے جائینگے ، دھرنا کمیٹی چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف دھرنا 7 ماہ سے جاری ہے دھرنا شرکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر چمن کوئٹہ شاہراہ احتجاجا بند کر دیا اور کوژک ٹاف سمیت پاسپورٹ دفتر کے سامنے خیمے لگا دیئے مشتعل مظاہرین نے شہر کے تمام بنک ایک ہفتے سے بند رکھے ہیں جس سے کاروباری مرکز پر سخت اثرات مرتب ہوئے ہیں اسی طرح پریس کلب کو بھی تالہ لگایا ہے اور صحافتی خدمات متاثر ہے دھرنا میں کمیٹی ممبران نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ چند روز میں شہر کے تمام سرکاری دفاتر کو تالے لگائیں گے لیکن اس تمام تر صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے چھپ کا ساد لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی جمعرات کے روز چمن کا دورہ کریں گے لیکن وہ بھی چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا تاہم چمن شہر میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Recent Posts

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

7 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

34 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

50 mins ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

56 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

3 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago