کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے اسمبلی میں قرارداد میر زابد علی ریکی نے پیش کردی، قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ حادثات کا مرکز بن چکی ہے، یہ سنگل لائن شاہراہ صوبے کے دس بڑے شہروں سے گزرتی ہے، جو قاتل شاہراہ کے نام سے مشہور ہے، وفاقی حکومت مذکورہ شاہراہ پر ہونے والے حاداثات کو مد نظر رکھ اس پر کام کی رفتار کو تیز کرے پچھلے پانچ سال میں اس روڈ کے حوالے قرارداد پیش کرتے رہے مگر عمل نہ ہوسکا . وفاق کی جانب سے وعدے کے باجود اس پر کام سست روی کا شکار ہے، جس طرح کام ہورہا ہے، لگتا نہیں کہ دس سال میں کام مکمل کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں