وکلا پر تشدد کرکے من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور کے وکلاءکے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے ملک کے تمام وکلاءکے لاہور کے وکلاءساتھ ہیں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وکلاءکی آواز پر لبیک کہہ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈم حمیرا ، ملک حفیظ محمد شہی ایڈووکیٹ ، کامران احمد ایڈووکیٹ ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وکلاءلاہور کے وکلاءکے ساتھ کھڑے ہیں لاٹھی چارج شیلنگ ظلم و بربریت نا قابل برداشت ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے وکلاءکے موقف کی تائید کرتے ہیں اور ان کے جدوجہد سے مطمئن ہیں جو بھی کال دیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے مل بیٹھ کر حل کیا جائے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور مار پیٹ کے ذریعے مسائل کو گھمبیر بناکر من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں وکلاءبرادری نے ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری انداز میں اپنے موقف کو پیش کرکے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے قانون کے حوالے سے وکلاءریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے موقف کو سنے بغیر زور زبردستی فیصلے تھونپنا مسائل کو مزید گمبھیر اور قانون کی حکمرانی کو خاموش کرنے کے مترادف ہے۔ لاہور میں وکلاءپر تشدد لاٹھی، چارج کی مذمت کرتے ہیں اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انہیں کبھی بھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے ہر موقع پر ان کی آواز میں آواز ملاکر ایک ساتھ چلیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

17 mins ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

24 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

34 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

44 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

54 mins ago