عمران خان کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار و اغوا کیا گیا، رہا کیا جائے، داﺅد شاہ کاکڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عمر عزیز اور 9 مئی کے جاں نثاران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان ہمارا وطن اس سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور ترقی ہمارا نصب العین ہے، جن عناصر نے 9 مئی 2023 کو تحریک انصاف کو بدنام کرنے کے لئے ملک میں انتشار پھیلایا ان کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار و اغوا کیا جس کی گواہی سپریم کورٹ دے چکا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دﺅاد شاہ کاکڑ نے تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام پرامن ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 28 سال کی سیاسی مبارزے کی منزل پرامن و مستحکم پاکستان، سیاسی و جہموری اقدار کی سر بلندی، آئین و قانون کی بالادستی، عدل و انصاف ہے، تحریک انصاف کی 28 سال کی پرامن تحریک کا ہر پاکستانی گواہ ہے لیکن بدقسمتی چند نااہل، کرپٹ سیاستدانوں کو اقتدار دلوانے اور امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عالم اسلام اور پاکستان کے عظیم لیڈر عمران خان کو سچ و حق، حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات سے سزا دینے کے لئے 9 مئی 2023 کا ڈرامہ رچایا گیا، فالس فلیگ آپریشن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت پر الزامات لگائے جسکی پاداش میں آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویزالہی، بیرسٹر احسام نیازی، عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد، صنم جاوید، عدلیہ حمزہ اور سینکڑوں کی تعداد میں قیادت اور کارکنان غیر قانونی طور پر حبس بیجا اور پابند سلاسل رکھا گیا ہے جسکی مثال بد ترین آمریت میں بھی نہیں ملتی لیکن ان تمام تر ڈرامہ بازیوں، منفی پروپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے کامیابی دلائی اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا جسکو بعد میں دھاندلی کے ذریعے چوری کیا گیا جسکی ہم پرزور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ریلی اور مظاہرے سے تحریک کے مرکزی رہنما ملک فیصل دہوار، سردار خادم حسین وردگ، عبدالباری بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر نور خان خلجی، سیکرٹری جنرل قربان بہرانی، ویمن ونگ منورہ منیر، مہوش جنجوعہ، وصل خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی 2023 کی آڑ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈوں و ہتھکنڈوں کی مذمت و مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور 8 فروری 2024 کو تحریک انصاف کا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

Recent Posts

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

8 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

23 mins ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

30 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

39 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

50 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

60 mins ago