سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں ایسے واقعات ہوتے ہیں . مایہ ناز سابق کرکٹر سے جب ایک نجی میڈیا پلیٹ فارم پر اینکر نے سوال کیا کہ آپ 9 مئی کے حوالے سے قوم کو کیا پیغام دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خوبصورت قول ہے کہ ریاستیں انصاف پر کھڑی ہوتی ہیں اب ظاہر ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں ایسا ہی نظام چلنا شروع ہوجاتا ہے .

انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کی ذمے داری نہیں ہے بلکہ اس میں معاشرے کے دیگر عناصر بھی اہمیت رکھتے ہیں الغرض حقوق نہ پورا کرنا ناانصافی ہے اور انصاف پر ہی نظام چلتے ہیں . شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 9 مئی جن کا مسئلہ تھا ان کی باتیں ہم صبح سے ٹی وی چینلز پر سن ہی رہے ہیں لیکن یہاں ہم کرکٹ پر بات کرنے جمع ہوئے ہیں تو اس پر بات کرلیتے ہیں اور ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں