محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلےکو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اسلام آباد، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پروجیکٹ کے بارے وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔
انہیں بریفینگ دی گئی کہ اسلام اباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا، کئی برس کے بعد بھی اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔
وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی، 2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی۔
محسن نقوی نے زیر تعمیر جیل کا معائنہ کیا اور جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلےکو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے، دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ضروری عملے کی تعیناتی کا عمل بھی فوری شروع کیا جائے، منصوبے کی تکمیل کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

Recent Posts

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

5 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

3 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago