پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگائے گئے، مریم نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کاہ ہے کہ پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگ گئے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے صحت کے شعبے میں ہمیں ایک اور بڑی کامیابی عطا فرمائی اور اس کے لیے میں اپنے وزیر برائے صحت اور ہیلتھ سیکریٹری کو مبارکباد دیتی ہوں، خواجہ عمران نذیر بہت تیز وزیر ہیں ہمارے، انہوں نے بہت اچھی تقریر کی اور کہا کہ 8 ہفتے تو حکومتوں کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں لیکن جو خدمت کو الٹا کردیا گیا تھا آج ہم اس سب کو سیدھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے خدمات کے ریکارڈز قائم کیے، مجھے خوشی ہے ہم صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے جارہے ہیں، شہباز شریف کی بیٹی نے ان کے پروگرام میں 200 کلینک آن وہیلز کا اضافہ کردیا ہے۔
’کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز ہفتے میں 6 دن لوگوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی اور اس سے 40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، 100 ایمبولینس جو ہیں یہ حاملہ خواتین کے لیے ہیں، 1034 کی ہیلپ لائن ہے اور یہاں پر جو خواتین ریجسٹرڈ ہیں وہ اس سروس سے مستفید ہونے کی اہل ہیں، جنوبی پنجاب کے لیے 50 ایمبولینس مختص ہے اور ابھی فی الحال 500 ایمبولینس اس پر کام پہلے سے کر رہی ہیں، اس میں ہم نے مزید 100 کا اضافہ کردیا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایا کہ ہم نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی پر بھی کام کر رہے ہیں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جارہا ہے، ہم پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ہم بتارہے ہیں کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago