چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان میں چین کے سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چینی سفیر کا وزارت میں خیر مقدم کیا جبکہ چینی سفیر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی تیاریوں اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سےگفتگو کی گئی، دونوں فریقین نے بشام واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ انہوں نے لاہور اور کراچی میں چینی قونصل خانوں کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور کوئی دشمن انہیں نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Recent Posts

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

5 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

3 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago