نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن (قدرت روزنامہ )نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 37 سالہ بے باز نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں کھیلاتھا تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سکواڈ میں منتخب نہ ہونے کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گرے سٹیڈ نے تصدیق کی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرتے ہوئے کولن منرو کو زیر غور لایا گیا اور ان پر مشاورت بھی کی گئی لیکن ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بن پائی ۔

کولن منرونے 37 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے لیکن وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی گی ، وہ 65 ٹی ٹوینٹی ، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں ۔

کولن منرو کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، اگرچہ مجھے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے کبھی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں چھوڑی تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اب یہ باب ختم کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

Recent Posts

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

15 mins ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

21 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

3 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

3 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago