ایف بی آر کا نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نےنان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو 5لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے احکامات دیئے،10روز سے زائد گزرنے کے باوجود سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 15مئی تک سمز بند نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جائے گی،ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کرلی .

. .

متعلقہ خبریں