ان کا کہنا تھا کہ یہ پارک تباہ حالی کا شکار تھا، میں نے ایک ماہ قبل یہ پارک دیکھا تھا ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے ایک ماہ کی کوشش سے اس پارک کو کھول دیا ہے . مرتضی وہاب نے کہا کہ اس طرح کے کئی پارکس عوام کیلیے بند ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ ہر ماہ کراچی میں ایک پارک عوام کیلئے کھولوں گا . ان کا مزید کہنا تھا کہ 40سال کی تباہی کو40روز میں ٹھیک نہیں کرسکتا ،میں تھوڑے عرصےکے لیے ایڈمنسٹریٹر ہوں . مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کا موسم ابھی ختم ہوا ہے ، زمین پلانٹیشن کیلئے تیار ہے اس لیے ہمیں شجر کاری کرنا ہوگی . انہوں نے کہا کہ پارکوں کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے جارہے ہیں . واضح رہے کہ اس موقع پر کافی تعداد میں فیملیز اور بچے بھی موجود تھے اور بیرسٹر مرتضی وہاب بھی پارک میں بچوں کے ساتھ گھُلے ملے نظرآئے . خیال رہے کہ پارک کے افتتاح کے موقع پر ذیشان شھید کی بہن تحسین عابدی، ڈی جی پارکس جنیداللہ خان، عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے . . .
(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پارکس کھولنا ہمارا مشن ہے، ہم اپنے بچوں کے لیے کراچی کو سرسبز بنانا چاہتے ہیں .
متعلقہ خبریں