ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کردیا

(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پارکس کھولنا ہمارا مشن ہے، ہم اپنے بچوں کے لیے کراچی کو سرسبز بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پارک تباہ حالی کا شکار تھا، میں نے ایک ماہ قبل یہ پارک دیکھا تھا ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے ایک ماہ کی کوشش سے اس پارک کو کھول دیا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ اس طرح کے کئی پارکس عوام کیلیے بند ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ ہر ماہ کراچی میں ایک پارک عوام کیلئے کھولوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 40سال کی تباہی کو40روز میں ٹھیک نہیں کرسکتا ،میں تھوڑے عرصےکے لیے ایڈمنسٹریٹر ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کا موسم ابھی ختم ہوا ہے ، زمین پلانٹیشن کیلئے تیار ہے اس لیے ہمیں شجر کاری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر کافی تعداد میں فیملیز اور بچے بھی موجود تھے اور بیرسٹر مرتضی وہاب بھی پارک میں بچوں کے ساتھ گھُلے ملے نظرآئے ۔

خیال رہے کہ پارک کے افتتاح کے موقع پر ذیشان شھید کی بہن تحسین عابدی، ڈی جی پارکس جنیداللہ خان، عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

41 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

51 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago