نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے .
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا،سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا موقع دے رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی صورت میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اٹارنی جنرل اور نیب پراسیکیوٹر سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا .

لاہور ہائیکورٹ کا جوہر ٹاؤن کے کیفوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم، دوبارہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 10،10لاکھ پر جرمانہ کی وارننگ
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2022 میں نیب ترامیم چیلنج کی تھیں،سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں ،سپریم کورٹ نے 2022 میں ہونے والی پہلی اور دوسری نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے اکثریتی فیصلہ دیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا،وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں