وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کئے گئے، پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیز اور کالجز بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago