ایک اور بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ایک اور اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ساؤتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اداکارہ جیوتی رائے کی کچھ نجی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن زیر گردش ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ایکس صارف نے اداکارہ کو دھمکیاں دی تھی کہ جیسے ہی اس کا یوٹیوب چینل 1000 سبسکرائبرز تک پہنچ جائے گا، وہ اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دے گا۔جب یہ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے جیوتی کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کچھ لوگوں نے بنگلورو پولیس کو بھی ٹیگ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی جلد تحقیقات کریں۔رپورٹس کے مطابق جیوتی رائے ایک نوجوان ہدایت کار سوکو پوروجا کے ساتھ رشتے میں ہیں، جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنے رشتے کو اس وقت آفیشیل کیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رومانٹک تصاویر شیئر کیں۔

کچھ وقت بعد جیوتی اور سوکو نے انکشاف کیا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں۔سوکو سے پہلے جیوتی رائے کی پہلی شادی پدمنابھ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ ان کا 20 سال کی عمر میں افیئر تھا اور جس سے ان کا ایک 11 سالہ بیٹا ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago