اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم دیدیا، عدالت نے سیل کردہ تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کل 12بجے بیٹھ کر مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں،نئی قیمتیں متعین کرکے تین دن میں عدالت میں رپورٹ دیں .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے، ابھی پہنچے نہیں،جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل نہیں پہنچے تو عدالت انتظار تو نہیں کرے گی،سٹیٹ کونسل نے کہا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم بہت زیادہ ہو گئی ہے،آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے، قیمتیں اس لئے کم کیں،آٹےکی قیمت بڑھے تو یہ فوری قیمت بڑھا دیتے ہیں، کمی کے ساتھ کم نہیں کرتے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ عدالت نے تندور والے غریب لوگوں کا مفاد بھی دیکھنا ہے،تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں،عدالت نے ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے،روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں، انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتہ .

. .

متعلقہ خبریں