سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے رجسٹرار آفس نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابق مستعفی جج اعجاز الاحسن نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کو درست قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago