آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ شہری اور عسکری اداروں سے رٹائرڈ افراد کی پنشن پر ٹیکس کا نفاذ کرے اور متعدد پنشن اسکیم جن پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے۔ آئی ایم ایف کا وفد جمعرات کے روز خاموشی سے اسلام آباد پہنچا جہاں وہ قرض کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے بات چیت کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کے نفاذ ان بہت سی تجاویز میں شامل ہے جو ادارہ چاہتا ہے کہ آنے والے بجٹ میں شامل کی جائے اس کے علاوہ ادارے کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مجموعی قومی پیداوار کے نصف فیصد (0.5%) مزید محصولات جمع کرے جس کا مجموعی حجم 600 ارب روپے بنتا ہے اور یہ ٹیکس تنخواہ دار اور کاروباری طبقے سے وصول کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے اگر حکومت ریٹائرڈ افراد کی پنشن پر ٹیکس عائد کرتی ہے اور دیگر مراعات کا خاتمہ کرتی ہے تو اس سے سالانہ 22 سے 25 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے،آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان آج (جمعے) سے مذاکرات کا آغاز ہوگا اور ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں 2مختلف بیل آئوٹ پیکیج پر بات چیت ہوگی۔
آئی ایم ایف پاکستان کے مشن کے سربراہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان دو مختلف قرض کا حصول چاہتا ہے جن میں سے ایک بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات کے لیے ہوگا جبکہ دوسرا قرض موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں استعمال ہوگا۔
دو روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حجم اور اس کی مدت کے بارے میں ابھی حتمی معاملات طے نہیں ہوئے ہیں تاہم جلد ہی اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ 24 واں پروگرام ہوگا پاکستان کے لیے جسے اب تک کا سب سے مشکل ترین قرض پروگرام کہا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان پر زیادہ تر زور اس بات پر دیا جارہا ہے کہ وہ ایف بی آر کی جانب سے محصولات میں اضافے پر توجہ دے۔

Recent Posts

حکومت کو جو کہنا کہہ لیں، ریاست کے خلاف نہ بولیں اللہ تعالی نے ایسے خاص مقصد کیلئے بنایا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام…

4 mins ago

بابراعظم کیلئے بڑی شخصیات نے آوازیں بلند کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…

8 mins ago

مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…

24 mins ago

قلات ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

31 mins ago

پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…

45 mins ago

کوئٹہ,شہر میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

کویٹہ(قدرت روزنامہ)مسلح راہزن الیکشن کمیشن کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا…

52 mins ago