لاپتا افراد؛ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افرادکی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ 5 سال سے لاپت ااسٹیل ٹاؤن کے پٹھان خان زہرانی کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔
عدالت نے عدم پیشی پر کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت کو بے حد تشویش ہے۔ اہل خانہ کی داد رسی وقت کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹیز اجلاس منعقد ہورہے ہیں، مگر بیشتر کیسز میں برسوں سے نتائج صفر ہیں۔
عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسران آخر کار کس مرض کی دوا ہیں، سنجیدہ اقدامات کیوں نہیں کرتے؟ عدالت نے بلال، موسیٰ اور دیگر کی بازیابی کی وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹس طلب کرلیں اور درخواستوں پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago