’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا،ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا، سینیٹ رکن کی صورت مین چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کاکہنا ہے کہ صرف الزامات پر کسی رکن یا سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایاجائے گا،انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ایک ماہ سے ایک سال تک قید بھگتے گا، متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا، نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا، نیب افسر متعلقہ سیاسی اور منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دےگا .

. .

متعلقہ خبریں