بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں نے احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ کے اندر قبروں کو مسمار کرکے ان کی جگہ مورتیاں نصب کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی 600 سال پرانی درگاہ پر پیش آیا۔ انتہا پسند ہندوؤں نے درگاہ پر دھاوا بول دیا۔
اس درگاہ کو ہندوؤں کا مقدس مقام ہونے کا دعویٰ کرکے کافی عرصے سے انتہا پسند غنڈے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور حملہ آوروں نے درگاہ کی بے حرمتی کی اور قبروں کو مسمار کرکے مزار میں مورتیاں نصب کر دیں۔
درگاہ پر حملے کی اطلاع ملنے پر مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور درگاہ کی بےحرمتی سے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حملہ آورں سے تصادم بھی ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حسبِ معمول تاخیر سے پہنچی اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا جس میں بڑی تعداد مسلمانوں کی بھی ہے۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد سے بھارت میں تاریخی مساجد اور درگاہوں پر قبضے معمول کی بات بن گئی ہے اور اب بھی 3 بڑی تاریخی مساجد کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

1 hour ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago