حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔
عطا تارڑ سے پاکستان کے دورے پر آئے بنگلادیشی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر ہے، حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے اور ایف بی آر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

3 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago