وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ایک گاڑی نہیں بلکہ مکمل کلینک ہے، اس سے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی، 40 لاکھ افراد اس کلینک آن وہیلز سے مستفید ہوسکیں گے، جب بھی کوئی ایسا منصوبہ لے کر آتا ہے سب سے زیادہ خوش نواز شریف ہوتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مجھے عوامی خدمت کی تحریک ملتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے، کلینک آن وہیلز میں ایک ڈاکٹر ہوگا، ٹیسٹ، اسکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت ہوگی، ان علاقوں میں جہاں صحت کے مراکز دور دراز ہوتے ہیں وہاں یہ کلینک آن وہیلز کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کلینک آن وہیل کے اندر زچہ بچہ کیلئے بھی طبی سہولت موجود ہوگی، مجھے آج تک محکمہ صحت پنجاب سے متعلق ایک بھی شکایت نہیں ملی، صحت سے متعلق ایک جامع پروگرام لا رہے ہیں، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم 36 اضلاع کے مقامی ڈاکٹرز کو ترجیح دیں گے، پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، لوگوں کو بتا رہے ہیں کنٹینر کو صرف احتجاج کیلئے نہیں علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیولوجی اسپتال کی سہولت لے کر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن وہیل میں ادویات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں کلینک آن وہیل الٹرا ساؤنڈ وین کا بھی معائنہ کرایا گیا۔

مریم نواز نے دیہات کی خواتین کیلئے رورل ایمبولینس کا بھی جائزہ لیا اور دیہات کے لیے مزید 100 رورل ایمبولینس سروس محکمے کے سپرد کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’ہر مرکز صحت پر ڈاکٹر‘ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

3 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago